کرناٹک کانگریس کے ایک ایم ایل اے کے دو لاکروں سے 40 کلو سونا ضبط کیا

بنگلورو: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آن لائن سٹے بازی ریکیٹ کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے ایک ایم ایل اے کے دو لاکروں سے 40 کلو سونا ضبط کیا ہے۔ سونے کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

ای ڈی حکام کے مطابق تلاشی مہم بنگلور کے علاقائی دفتر کی طرف سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت چلائی گئی۔ اس برآمدگی کے ساتھ، اس معاملے میں ضبط کی گئی کل رقم 150 کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے، جس میں پہلے سے ضبط کی گئی تقریباً 21 کلو سونے کی سلاخیں، نقد رقم، زیورات، لگژری کاڑیاں اور منجمد شدہ بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

چتردرگ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ویریندر کو اس سال اگست میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور تب سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ ای ڈی کی تحقیقات نے کنگ 567 اور راجہ 567 جیسے کئی آن لائن پلیٹ فارمس کے ذریعے چلائے جانے والے 2,000 کروڑ روپے کے بیٹنگ نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading