ناندیڑ18جولائی۔(ورق تازہ نیوز)ایک ڈاکٹر کے گھر میںکرایہ سے رہنے والے میاں بیوی نے ڈاکٹر کاکرایہ ادا نہیں کیا بلکہ اسے بیت الخلاءمیں بند کرکے زندہ جلادیا ۔ اس معاملے میں ناندیڑ کے فرسٹ سیشن جج ایس ایس کھرات نے شوہر کوعمرقید کی سزااورچا رہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم دیا۔ناندیڑمیں رہنے والے ڈاکٹرگنیش وینکٹ راو بامنے نے مگٹ گاوں میں اپنی عمارت تعمیر کرکے وہاں پر وویک نسرگ نام کا دواخانہ شروع کیا تھا ۔اسی عمارت میںدتا وینکٹ کلیانے اور انکی بیوی بھومیتا کلیانے کرایہ سے رہتے تھے ۔ یہ دونوں ہر ماہ کرایہ پابندی سے نہیں دے رہے تھے جس کی وجہہ سے کرایہ کی رقم کافی زیادہ ہوگئی تھی ۔جس کی وجہہ سے ڈاکٹر بامنے مسلسل کرایہ دار کو تقاضہ کررہے تھے اوراُن میں جھگڑا بھی ہورہاتھا ۔اسی دوران 6اکتوبر 2017 کو دوپہر کے وقت ڈاکٹربامنے اپنی عمارت کے بیت الخلاءمیں گیے تھے اسی وقت بیت الخلاءکا دروازہ باہر سے بند کئے جانے کی آواز آئی اوراُن پر گیاس تیل بھی گررہاتھا جب انھوں نے کھڑکی سے باہر دیکھاتو دتا وینکٹ اُن پر گیاس تیل ڈال رہاتھا اسکے بعد باہر سے ہی دیاسلائی جلاکر پھینک دی اس واقعہ میں ڈاکٹرشدید جھلس گئے ۔ا سپتال میں دوران علاج ڈاکٹر نے بیان دیا کہ دتا وینکٹ اور اسکی بیوی نے مل کر انھیں جلایا ہے ۔ دوران علاج 13اکتوبر2017ءکو ڈاکٹر کی موت ہوگئی ۔ پولس نے مذکورہ میاں بیوی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت قتل کامقدمہ درج کردیا ۔دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن بیوی بھومگت کو8ڈسمبر 2015ءکو ضمانت مل گئی تھی لیکن دتا جیل میں ہی تھا۔ڈاکٹرگنیش نے اپنی موت سے قبل خصوصی مجسٹریٹ اور پولس کے روبروبیان درج کروایاتھا۔