ناندیڑ:18جولائی۔(ورق تازہ نیوز)روزنامہ ”ورق تازہ“ کے ایڈیٹر محمدنقی شاداب کو حکومت مہاراشٹر کاریاستی ”مولانا ابوالکلام آزاد“صحافتی ایوارڈ منظور ہونے پر مائناریٹی میڈیا ایسوسی ایشن ناندیڑ کی جانب سے آج بروز جمعرات کودوپہر دو بجے دفتر ”ورق تازہ“ چوک بازار میں ایک تہنیتی نشست منعقد ہوگی ۔اسوسی ایشن کے صدر محمد ضمیر احمدخان ‘سیکریٹری محمدشاہد ایڈوکیٹ ‘حیدر علی(رکن ) نے شال اورگلپوشی کرکے نقی شاداب کوتہہ دل سے مبارکباد پیش کی ۔ اسی طرح ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے سابقہ کارپوریٹر شیخ حبیب باوزیر ‘پروفیسرعبدالجلیل ‘ محمدظہیر الدین بابر (صحافی) نے بھی نقی شاداب کی گلپوشی اورشال پوشی کرکے انھیں تہنیت پیش کی ۔محمدنقی شاداب‘مائناریٹی میڈیا ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں ۔ ایڈیٹر ورق تازہ کی گزشتہ پانچ سالہ ادبی ‘ صحافتی ‘سماجی ثقافتی اوراردو زبان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ ممبئی کے ریاستی سطح کے مذکورہ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ایوارڈ 27جولائی کو مممبئی میں اعلیٰ سطحی تہنیتی تقریب میںریاست کے وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں پیش کیاجائے گا۔ یہ ایوارڈ نقی شاداب کو سال 2018 کے لئے دیاجارہا ہے ۔جو51ہزار روپے نقد ‘ میمنٹو اورتوصیفی سندپرمشتمل ہے ۔ تہنیتی نشست میں ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی ‘(سیکریٹری اردواکیڈیمی ناندیڑ)‘ محمدتقی (مدیراعلیٰ ورق تازہ ) ‘ بزرگ شاعر محمودعلی سحر ‘پروفیسر عبدالجلیل ‘ ظہیر الدین بابر ‘مولانا محمدکلیم ‘فیروزخان وغیرہ نے شرکت کی