کراچی میں ڈینگی نے کیا وار 2 خواتین ہوئیں شکار، تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی

کراچی میں ڈینگی نے کیا وار 2 خواتین ہوئیں شکار، تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی
کراچی میں ڈینگی سے مزید دو خواتین انتقال کر گئیں جس کے بعد شہر میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 2 خواتین انتقال کر گئیں، ایک خاتون کا تعلق سرجانی ٹاون اور دوسری کا گلشن اقبال سے ہے۔

انسداد ڈینگی پروگرام کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 187 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 14ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے 994 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading