کانگریس کے قاتل اسی کمرے میں بیٹھے ہیں: جائزہ میٹنگ میں پرینکا گاندھی کا غصہ اعلی لیڈروں پر نکلا

نئی دہلی، 28مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی پر ورکنگ کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کے دوران صدر راہل گاندھی کے استعفی کی پیشکش کے بعد پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کا غصہ اعلی لیڈروں پر نکلا اور انہوں نے کہا کہ کانگریس کے قاتل اسی کمرے میں بیٹھے ہیں۔

کانگریس ذرائع کے مطابق سنیچر کو یہاں ہوئی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں محترمہ واڈرا نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور میٹنگ میں موجود پارٹی کے کچھ اعلی لیڈروں پر برستے ہوئے کہا کہ’کانگریس کے قاتل اسی کمرے میں بیٹھے ہیں‘۔

ذرائع نے بتایا کہ محترمہ واڈرا ہی نہیں پورا گاندھی کنبہ ان لیڈروں کے کام کرنے کے طریقہ سے ناراض ہے۔ تقریباََ چا ر گھنٹے چلی میٹنگ میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ان کی خاموشی بھی اشارہ کررہی تھی کہ پارٹی کو کمزور کرنے میں ان کے ہی کچھ نزدیکی لوگ شامل ہیں.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading