12 نائب صدور ، 17 جنرل سکریٹری، 16 سیکریٹری سمیت کل 45 ممران کے ناموں کی لسٹ جاری ۔
بھیونڈی (شارف انصاری):- آج یہاں کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بھیونڈی شہر ضلع کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی نے بھیونڈی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے اپنی مجلس عاملہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا ۔ اس طرح اقلیتی کانگریس پارٹی میں 12 نائب صدور ، 17 جنرل سکریٹری اور 16 سکریٹری کے ناموں کی لسٹ جاری کی گئی۔ اس موقع پر آل مہاراشٹرا کانگریس اقلیتی شعبہ کے ترجمان جناب اقبال صدیقی اور آل مہاراشٹرا کانگریس اقلیتی شعبہ کے نائب صدر پرویز خان پی کے اور بھیونڈی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ذکی محبوب انصاری ، حذیف انصاری، شاد ملتانی، منیر انصاری ، اسمعیل تھوڑگے وغیرہ موجود تھے ۔ ترجمان اقبال احمد صدیقی نے پورے صوبےمیں اقلیتوں کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام ہی پارٹیاں اقلیتوں کے بیچ اپنی کامیابی کےلئے ہاتھ جوڑ کر آتی ہیں اور ووٹ مانگتی ہیں مگر کامیابی کے بعد انھیں اقلیتوں کو نظر انداز کردیا جاتاہے اور ان کے مسائل کو بھلادیا جاتا ہے مگر کانگریس پارٹی کا ہمیشہ یہی نعرہ رہا ہے کہ کانگریس کا ہاتھ عام آدمی کے ساتھ ۔بھیونڈی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی نے کہا بھیونڈی بھارت کا نیشنل مزدور سٹی بن چکا ہے یہاں کے مزدوروں کے مسائل بہت ہیں مزدوروں کے خون پسینے کی بدولت کتنے امیر بن گئے مگر مزدوروں کو دو وقت کی روٹی آج بھی بمشکل میسر ہو پاتی ہے ۔ہم نے ایک مکمل سسٹم کے تحت پوری بھیونڈی کو جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پورے شہر میں ہماری سرگرمیاں پھیل سکیں آج مجلس عاملہ میں بارہ ۱۲ نائب صدر سترہ جنرل سیکریٹری اور سولہ ۱۶ سکریٹری کے ناموں کا اعلان کیا گیا پرویز خان پی کے اور ذکی محبوب انصاری وغیرہ نے طفیل احمد فاروقی کو مضبوط کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد دی ۔