اکولہ: (محمد فرحان امین)مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق تشہیری مہم شروع کردی ہے۔ مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلمین کی تشہیری مہم کئے لئے پارٹی سپریمو بیرسٹر اسدالدین اویسی مجلس کے امیدواروں کے حق میں تشہری جلسوں میں شرکت کررہے ہیں، اور اپنے کارکنان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ضلع اکولہ کے بالاپور اسمبلی حلقہ کے امیدوار کے حق میں تشہیری اجلاس میں اسد اویسی نے شرکت کی۔
اسدالدین اویسی نے یہاں مجلس کے امیدوار کے حق میں تشہیری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے پر زور اپیل کی کی اور کہا کہ مجلس کے امیدواروں کو کامیاب کرکے مہاراشٹر کی اسمبلی میں روانہ کریں۔ تاکہ وہ آپ کی آواز بن سکے۔
ایم آئی ایم سپریمو نے اس جلسہ میں کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اب مردہ ہوچکی ہے، کانگریس میں اب دم خم نہیں رہا اسلئے کانگریس کو ووٹ دینا بی جے پی شیوسینا کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔ انہونے بالاپور کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ مجلس کو دیکر مجلس کے امیدوار کو کامیاب بنائے۔اسدالدین اویسی نے اورنگ باد کے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح اورنگ آباد کے مسلمانوں نے اپنے سیاسی شعور اور اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا ویسے ہی بالاپور کی عوام مجلس کے امیدوار کو کامیاب بناکر اپنے اتحاد اور اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں۔