کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 10 اگست کو

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 10 اگست 2019 کو طلب کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے دی۔ سی ڈبلیو سی اجلاس کے دوران ملک کے حالات پر غور و خوص ہونے کے علاوہ اور کئی اہم ترین فیصلوں پر مہر ثبت ہونے کی توقع ہے۔ اس اجلاس کا انعقاد اے آئی سی سی کے صدر دفتر پر ہوگا۔

اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے اتوار کے روز ٹوئٹ میں کہا، ’’کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 10 اگست بروز ہفتہ منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘ کے سی وینو گوپال کے مطابق اجلاس کا انعقاد صبح 11 بجے ہوگا۔


ملک میں آج جس طرح کے حالات پیدا ہو گئے ہیں ان کے پیش نظر کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کئی اہم موضوعات پر غور و خوض ہونے کی توقع ہے۔ اجلاس کے دوران اناؤ عصمت دری اور متاثرہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ کا ایشو خاص طور سے اٹھائے جانے کی امید ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران روزگار کا بحران، اقتصادی محاذ پر مودی حکومت کی ناکامی اور حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر پر بھی مودی حکومت کو گھیرنے کی تیاری کی جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی نے پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، تاہم ان کے استعفی کو نامنظور کرتے ہوئے سی ڈبلیو سی نے انہیں پارٹی میں بڑی تبدیلی انجام دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی اپنے رُخ پر قائم ہیں اور انہوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ نہ تو وہ اور نہ ہی گاندھی خاندان کا کوئی دوسرا رکن اس ذمہ داری کو سنبھالے گا۔

راہل گاندھی نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس صدر نہیں رہتے ہوئے بھی وہ پارٹی کے لئے فعال طور سے کام کرتے رہیں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading