دیگر کانگریسی لیڈران بھی غلامی سے آزاد ہوجائیں:سید معین
ناندیڑ:5اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز) کانگریس پارٹی نے ہمیشہ مسلمانوں کی قیادت کو دبانے کا کام کیا ہے اوراسی لئے میرا ضمیر اس با ت کوقطعی برداشت نہیں کیا اور کانگریس کو خیر آباد کہہ کر مجلس اتحادالمسلمین میںشمولیت اختیار کی ۔ ان خیالات کااظہارمجلس کے ناندیڑحلقہ اسمبلی جنوب کے نامزدامیدوارصابرچاوس نے آج سہ پہر اخباری نمائندوںسے بات چیت کے دوران کیا ۔اس پریس کانفرنس میں مجلس کے قائد سید معین ‘مراٹھواڑہ صدرفیروزخان لالہ بھی موجود تھے ۔
صابر چاوس نے مزید کہاکہ برسا برس سے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والے کانگریسی قائدین آج بھی مسلمانوں کو قیادت میں حصہ داری دینے کو تیار نہیں۔ ناندیڑ حلقہ جنوب ضلع کے مسلمانوں کی توجہ مرکز تھا ، مسلمانوں کو اُمید تھی کہ اس مرتبہ پارٹی کسی ایک مسلم چہرہ کواس حلقہ سے اُمیدواری دے گی ، لیکن عین انتخابات میں پارٹی کے قائدین نے ایک لیٹر کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمانوں کو اُمیدواری سے محروم کردیا۔ کانگریس کی اس تعصبانہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے میں نے کارپوریٹر عہدہ کا استعفیٰ دیتے ہوئے ایم آئی ایم سے اُمیدواری داخل کی ۔ “
صابر چاﺅش نے مزید کہاکہ ” جس مکتوب کا بہانہ بنا کر پارٹی مسلمانوں کو اُمیدواری سے محروم کررہی ہے اس مکتوب پر لیڈران کے جبراً دستخط لئے گئے، انہوںنے کانگریس کے سینئرمسلم لیڈر پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ مجبور بننے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ،قربانی کا جذبہ پیدا کریں اور اپنا حق چھین لیں ۔ “ سید معین صابر چاﺅش کی اس قربانی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو نمائندگی نہ دیئے جانے پر صابر چاﺅش نے یہ اقدام اٹھایا ہے ، جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ “ سید معین نے دیگر کانگریسی لیڈران سے بھی التماس کیا کہ وہ صابر چاﺅش کے نقشہ قدم پر چل کر کانگریسی کی غلامی سے آزاد ہوکر اپنا حق طلب کریں ۔ “