بھیونڈی : کانگریس صدر شعیب گڈو نے رمضان کے لئے ضروتمندوں میں راشن کی رمضان خصوصی کٹ تقسیم کی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کی سیاسی جماعتوں میں کانگریس پارٹی کے صدر شعیب گڈو نے عالمی وباء کی اس گھڑی میں بھیونڈی کے عوام میں مستقل طور پر کام کر رہے ہیں ۔ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے تب سے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر میں مستحق لوگوں کو کھانا اور راشن کٹ فراہم کرنے کے لئے مستقل کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہر کے ضرورت مندوں میں راشن اور کھانا پہنچ سکیں۔ انھوں نے صوبائی افسر اور میونسپل کمشنر سے بھی ملاقات کر کے بھیونڈی شہر میں کمیونٹی کچن بنانے کا مشورہ رکھتے ہوئے کچھ کمیونٹی کچن میں جاکر کھانے کی معیار کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا ۔

راشن آفیسر سے مل کر انھیں راش صحیح طریقے سے تقسیم ہو اس کی کوشش ہو ۔ بہار ، جھارکھنڈ ، اترپردیش اور مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے مزدوروں نے اپنے ضلع کے رہنماؤں کو فون کر مدد مانگنے پر انھیں بھی کانگریس صدر کا نمبر دیا جاتا تھا ۔جسے انھوں نے پوری کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔
کوڈ 19 کے لئے بنے کورنٹائن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ بھیونڈی میں بڑی تعداد میں پاور لوم مزدور رہتے ہیں جو گھر پر کھانا نہیں بناتے تھے ۔کام بند ہونے کی وجہ سے ان کے سامنے دو وقت کا کھانا ملنا ایک بڑا چیلنج تھا ۔ ایسی صورتحال میں جہاں بھیونڈی کے بہت سے اداروں نے راشن کٹس اور کھانے بنانا کر ضرورت مندوں تک پہنچانے کا کام کیا ہے ۔

بھیونڈی کانگریس کے صدر شعیب گڈو نے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کو راشن کٹس فراہم کرائی ۔ رمضان شروع ہوا تو انھوں نے ایک "رمضان اسپیشل کٹ” بنا کر بڑی تعداد میں لوگوں کے گھر گھر تک پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔ اس رمضان کٹس میں کھجور ، دال ، چاول ، آٹا ، چینی ، نمک ، چنا ، مٹر نیز آلو اور پیاز میں مہیا کرائی گئی ہے ۔ ان کے ساتھ کانگریس کے ترجمان اقبال صدیقی نے بتایا کہ کانگریس صدر شعیب گڈو کا یہ ایک اچھا اقدام ہے ۔ پاور لوم مزدوروں غریبوں اور ضرورت مندوں کے لئے بھیونڈی کے لوگ ایک اچھی مدد کر رہے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading