شمالی کوریائی رہنما کی بیماری اور موت کی افواہیں بڑھ گئیں

شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے ساتھ کیا ہوا؟

چینی طبی وفد کے دورے کے بعد ان کی صحت اور ممکنہ ہلاکت کے بارے میں افواہوں کا بازار گرم ہے۔ چین اور شمالی کوریائی ذرائع ابلاغ نے ان اطلاعات پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

کِم جونگ اُن کیسے ہیں اور کہاں ہیں؟ دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر شمالی کوریائی رہنما کے بارے میں قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش میں ہیں۔ مختلف ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وہ دل کی سرجری کے بعد سے کوما میں ہیں۔ کچھ ذرائع نے تو ان کے ممکنہ جانشین کے بارے میں بھی خبریں جاری کر دیں۔

افواہوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب 21 اپریل کو این کے ڈیلی نامی ویب سائٹ نے اطلاع دی کہ کم جونگ ان 12 اپریل سے ہسپتال میں ہیں۔ این کے ڈیلی ویب سائٹ جنوبی کوریا سے چلائی جاتی ہے لیکن اس سے وابستہ افراد وہ لوگ ہیں جو شمالی کوریا سے بھاگ کر سیؤل میں آئے تھے۔

شدید علیل ہونے کی خبریں

سی این این نے بھی اس کے بعد امریکی حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریائی رہنما کی طبیعت بگڑ رہی ہے۔

ہفتہ 25 اپریل کو جاپانی میڈیا میں بھی ایسی ہی خبریں شائع کی گئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ شمالی کوریائی رہنما کی سرجری ناکام ہو گئی تھی جس کے بعد سے وہ کوما میں ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading