کانگریس حکومت سازی کے لئے شیوسینا کی حمایت کرے یہی صحیح وقت ہے اقتدار سے بی جے پی کو بےدخل کرنے کا مناف حکیم کی کانگریس اعلی کمان سے اپیل

ممبئی (آفتاب شیخ)مہاراشٹر اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ مناف حکیم نے یہ واضح کیا ہے یہی صحیح وقت ہے اقتدار میں واپسی کا کیونکہ بی جے پی نے حکومت سازی کے لئے میدان بھی مختص کرلیا ہے لیکن اس کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے اور وہ اقتدار کے لئے جوڑ توڑ سے کام لے رہی ہے ایسے میں شیوسینا کے اراکین اسمبلی کو دھمکانا بھی ممکن نہیں ہے این سی پی سربراہ پہلے ہی بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے جادوئی عدد کے لئے ابھی بی جے پی کے پاس اراکین اسمبلی نہیں ہے

جبکہ اس کے باوجود بی جے پی نے دعوی بھی شروع کردیا ہے کہ حکومت سازی ہم ہی کریں گے- پسماندہ طبقات سے جب بات کی جارہی ہے تو سب یہی کہہ رہے ہیں کہ یہی صحیح وقت ہے حکومت سازی کے لئے اسلئے کانگریس کو آگے آنا چاہئے دہلی سے لے گر گلی تک ریاست میں حکومت سازی کے لئے چرچا عام ہو گیا ہے شرد پوار اگر حکومت سازی کے لئے اپنا پلہ جھاڑ بھی لیتے ہیں تو شیوسینا کو حمایت دے کر کانگریس کی اعلی قیادت کو حکومت سازی کرنا چاہئے

یہی وقت ہے کہ کانگریس اقتدار سے بی جے پی کو بے دخل کر سکتی ہے ۔ کانگریس کو حکومت سازی کے قیام کے لئے شیوسینا کی حمایت بے روزگاری اقلیتوں کی فلاح و بہبودگی اور پسماندہ طبقات کی بھلائی اور مفاد کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا یہی وجہ ہے کہ آج سب کانگریس کی جانب حسرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔ مناف حکیم نے کہا کہ کانگریس کو اس مسئلہ پر فیصلہ لینا ہوگا کہ کس طرح حکومت سازی کی جائے اور شیوسینا کو ہی حمایت دے کر حکومت سازی میں مدد کرے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading