نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگار کے اعدادو شمار نہ دینے کے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے تبصرے پر پیر کو کہا کہ سوالوں سے ڈرنے کے بجائے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزگارکے مسئلے پر نوجوانوں کو جواب دینا چاہیے۔
کانگریس رہنما نے یہ بیان سیتا رمن کے اس تبصرے پر دیا ہے جس میں روزگار کے اعدادو شمار نہ بتانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا’’مان لیجئے میں ایک اعدادو شمار بول دوں-ایک کروڑ ،پھر راہل گاندھی پوچھیں گے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا کیا ہوا،اس لئے نہیں بتایا۔‘‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے جواب دیا’’وزیر خزانہ جی،میرے سوالوں سے مت ڈریئے۔میں یہ ملک کے نوجوانوں کی جانب سے پوچھ رہا ہوں،جنہیں جواب دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ملک کے نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے اور آپ کی حکومت انہیں روزگار دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔‘‘
वित्त मंत्री जी,
मेरे सवालों से मत डरिए । मैं ये सवाल देश के युवाओं की ओर से पूछ रहा हूं, जिन्हें जवाब देना आपकी ज़िम्मेदारी है।
देश के युवाओं को रोज़गार की ज़रूरत है और आपकी सरकार उन्हें रोज़गार देने में बुरी तरह नाकाम साबित हुई है ।#JawabDoMantriJi pic.twitter.com/qe4ikhPV0j
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 3, 2020
پارٹی نے اس سوال کا جواب نہ دینے کوسیتارمن کی ناکامی بتایا اور کہا’’جو ناکام ہوتے ہیں،وہ سوالوں سے ڈرتے ہیں۔راہل گاندھی آپ سے سوال پوچھتے رہیں گے…چاہے وہ بے روزگار نوجوانوں کی تکلیف ہو،کسانوں کی بدحالی ہو یا خواتین کی حفاظت کا معاملہ ہو۔ہم آپ کو من مرضی نہیں کرنے دیں گے۔ویسے آپ کا ڈر آپ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
आँकड़ों से वित्त मंत्री जी का भय वाजिब है।
निर्मला जी, राहुल जी के सवाल पूछने के डर से आपने आँकड़े बताने ही छोड़ दिए?
हक़ीक़त ये है कि आपके पास उपलब्धियों के नाम पर केवल लफ़्फ़ाज़ी है।
आँकड़ों से डर नहीं लगता, साहेब!
सच्चाई से डर लगता है। क्यों निर्मला जी? pic.twitter.com/GJaRgIQCXt— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) February 3, 2020
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے طنز کیا اور کہا کہ وزیر خزانہ راہل گاندھی کے سوالوں سے ڈرتی ہیں۔ انہوں نے کہا’’اعدادو شمار سے وزیر خزانہ جی کا ڈرواجب ہے۔نرملا جی ،راہل جی کے سوال پوچھنے کے ڈر سے آپ نے اعدادو شمار بتانے چھوڑ دیئے۔حقیقت یہ ہے کہ آپ کے پاس کامیابیوں کے نام پر صرف الفاظ ہیں۔اعدادو شمار سے ڈر نہیں لگتا صاحب… سچائی سے ڈر لگتا ہے،کیوں نرملا جی؟‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو