ڈاکٹر عبدالکلام اسکول اردھا پور میں
ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
اردھا پور ( شیخ زبیر ) اردھاپور شہر کے ڈاکٹر عبدالکلام اسکول میں ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی کے حالات پر روشنی ڈالی آخر میں اسکول کے صدر ایڈوکیٹ سید عمران علی سر نے طلبات کو ڈاکٹر عبدالکلام کی نجی زندگی سے لے کر سائنسی زندگی اور ایک کامیاب انسان بننے تک کے سفر کو واضح کیا۔ اور طلبات کی حوصلہ افزائی کی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے پرنسپل سید عرفان علی سر، مصور سر، فلک ناز مِس، شہبا ناز مِس، شبنم مِس، ردا مِس، ماہین مِس، ثانیہ مِس، شبیناز مِس، شفا مِس،نیہا مِس اور ساتھ ہی تمام طلبہ شامل تھے۔
