ناندیڑ (ورقِ تازہ نیوز) قتل کا بدلہ قتل کے انصاف نے 2009 میں اپنے والد کے قتل کا بدلہ آج 2023 میں دھنیگاؤں میں سڑک پر ایک شخص کو قتل کر کے لے لیا ہے۔ یہ واردات آج شام 7 بجے کے قریب دھنیگاؤں میں رونما ہوئی ۔
آج16/ اکتوبر کی شام تقریباً 7 بجے شیخ مجیب شیخ محبوب اپنی موٹر سائیکل پر دیگلور ناکہ سے دھنیگاؤں کی دوسری طرف جا رہے تھے۔
اس وقت دوسری موٹر سائیکل پر سواروں نے اس پر ہاکی اسٹک سے حملہ کیا۔ اس حملے میں شیخ مجیب سڑک پر گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، اتوارہ سب ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سشیل کمار نائک اور ناندیڑ دیہی کے پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈاروار، لوکل کرائم برانچ کی ٹیم فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ سال 2009 میں محمد ناصر کا کچھ افراد نے قتل کردیا تھا جس میں شیخ مجیب کے ملوث تھا۔اور اب چودہ سال بعد ناصر کے بیٹوں نے شیخ مجیب کو قتل کردیا۔اس طرح قتل کا بدلہ قتل کی واردات رونما ہوئی ہے۔