چینئ کو ملی پانچویں شکست ، بنگلورو کی جیت

دوبئی، 10اکتوبر (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ 90رن کی زبردست اننگز کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے چنئی سپر کنگس کو سنیچر کو آئی پی ایل مقابلے میں 37رن سے شکست دیکر چھ میچوں میں چوتھی درج کی جبکہ چنئی کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مین آف دی میچ وراٹ کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلورو نے چار وکٹ پر 169رن کا قابل دفاع اسکور بنایا اور ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی کی ٹیم کو آٹھ وکٹ پر 132پر روک لیا۔بنگلورو اس جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پرپہنچ گئی ہے