چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں نکسلی حملہ، 5 جوان اور ایک راہگیر زخمی

بیجاپور.14.نومبر۔چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں نے ایک بار پھر سیکورٹی فورس کے جوانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ نکسلیوں نے اس بار جوانوں کو لے جا رہے ایک ٹرک کو نشانہ بناتے ہوئے مہادیو گھاٹ علاقہ میں آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس دھماکے میں بی ایس ایف کے 4، ڈی آر جی کے ایک جوان کے علاوہ ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے۔اس حملے کے فورا بعد وہاں پہنچی بیک اپ ٹیم نے ان زخمی جوانوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں دو جوانوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمی جوانوں کو رائے پور ائیرلفٹ کیا جا رہا ہے۔ ابھی بھی علاقے میں تصادم جاری ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 7 کلومیٹر کی دوری پر نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ دھماکہ کے بعد ماؤنوازوں نے جوانوں پر فائرنگ بھی کی۔ فوجیوں اور ماؤنوازوں کے درمیان ابھی بھی تصادم جاری ہے۔ احتیاط کے طور پر جوانوں نے سی آر پی ایف کیمپ میں راہگیروں کو روک لیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading