منگیلی (چھتیس گڑھ) ۔26 اکتوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کی ایک جیل سے چار قیدی فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگیلی ضلع کی جیل سے بیارک کا قفل توڑکر چار قیدی فرار ہوگئے اور انھوں نے دیوار پھلانگنے کے لئے بیڈشیٹ کو رسی کے طورپر استعمال کیا ۔ ان میں سے دو قیدی قتل اور عصمت ریزی کے مقدمات کاسامنا کررہے تھے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب منگیلی ٹاؤن کی سب جیل میں یہ واقعہ پیش آیا۔ قیدیوں کی ترون کیوت عرف چھوٹو، دھیرج ، ادل عرف اندرا دھرج اور سریش پاٹل کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-