چھتیس گڑھ میں کانگریس نے یوم تاسیس منایا

رائے پور: چھتیس گڑھ میں بھی آج کانگریس کا 135 واں یوم تاسیس جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پردیش کانگریس کے دفتر راجیو بھون میں یوم تاسیس پر ریاستی کانگریس کے صدر موہن مركام نے جھنڈا لہرایا اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کیے، اور یوم تاسیس کی کانگریس کے کارکنوں کو مبارکبا د دی۔

اس موقع پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، پردیش کانگریس کے انچارج سیکریٹری ڈاکٹر چندن یادو سمیت ریاستی کابینہ کے اراکین اور پارٹی کے عہدیدار موجود تھے۔ اس کے بعد شہر کے گھڑی چوک کے نزدیک امبیڈکر کے مجسمے سے گاندھی میدان کانگریس بھون تک كا نگریس کارکنوں نے ’’بھارت بچاو-آئین بچاو‘‘کی ریلی نکالی جس میں ریاستی کانگریس صدر موہن مركام، انچارج سکریٹری ڈاکٹر چندن یادو، انچارج جنرل سکریٹری گریش، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری اور میڈیا سیل کے سربراہ شیلیش نتن ترویدی، رکن اسمبلی وکاس اپادھیائے سمیت سینئر کانگریسی موجود رہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading