رائے پور، 11 ستمبر ( یواین آئی) چھتیس گڑھ بی جے پی نے ریاستی الیکٹورل افسر سے اس سال کے آخر میں ریاست میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے کرانے اور ووٹر فہرست کے متعلق اپنے عتراضات درج کرانے کی تاریخ کو ایک ماہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی ریاستی صدروکرم اوسینڈی کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلی سطحی وفد نے ریاستی الیکشن کمشنر (پنچایت اور بلدیہ ) ٹھاکر رام سنگھ سے آج مل کر انہیں چار نکاتی ایک میمورنڈم سونپا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا هے۔ وفد میں اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر دھرم کوشک، سابق وزیرسابق وزیر امر اگروال اور برج موہن اگروال اورسابق مرکزی وزیر ویشنو ددیو سہائے بھی شامل تھے
۔کمیشن کو سونپے میمورنڈم میں بی جے پی نے ووٹر فہرست کے متعلق عتراضا ت درج کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر کو مختلف تہوار کے پیش نظر بڑھا کر 15 اکتوبر کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 2019 کے لوک سبھا کی ووٹر فہرست کو بغیر جائزہ لینے کے قبول کئے جانے پر اعتراض کیا هے ۔ میمورنڈم میں وارڈ کی حد بندی کے طریقہ کار پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جغرافیائی صورتحال ، درجہ فہرست ذات ، درجہ فہرست قبائل اور پسماندہ طبقے کی آبادی کو اس میں نظر انداز کیا گیا ہے ۔ بی جے پی لیڈروں کے مطابق افسر نے میمورنڈم پر جائز ہ لے کر مناسب فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔