لاتور: (ورق تازہ نیوز) جموں و کشمیر کے چار نوجوانوں کو احمدپور میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) ناندیڑ اور لاتور نے حراست میں لیا ہے. جن کے نام شبیر احمد (25)، عبدالرازاق (25)، سلیم احمد (عمر 49)، امتیاز احمد (35 سال) بتائے گئے ہیں.
آئی ایس آئی ایس کے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے دہشت گردی تنظیم کے اعلان کے بعد، ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے. اس پس منظر میں، لاتور ضلع سے چار کشمیری نوجوانوں کو ناندیڑ اور لاتور اے ٹی ایس نے مشترکہ کاروائی میں حراست میں لیا.
ناندیڑ اے ٹی ایس ٹیم بدھ کو لاتور پہنچی اور چاروں کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے. لاتور اے ٹی ایس کے سربراہ کیلاش دابیدار کو ایک خبری کے ذریعہ یہ خفیہ اطلاع ملی تھی. اس بنیاد پر، پولیس نے چار افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا. پولیس نے ان چاروں کے موبائل فون بھی ضبط کئے ہیں.
تمام مشتبہ افراد جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے رہائشی ہیں. ان نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ ناندیڑ اور لاتور ضلع سے چندہ اکٹھا کرنے آئے تھے. یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ان میں سے دو نوجوانوں نے لاتور ضلع کا دورہ کیا تھا.وہ کشمیر سے پہلے ناندیڑ آئے پھر چندہ زکوۃ خیرات کی تلاش میں لاتور احمد پور اور اودگیر گئے.