چدمبرم نے معیشت کو لے کر ایک بار پھر کیا مودی حکومت پر حملہ، کہا ’ملک کو بھگوان بچائے‘

بیٹے کارتی چدمبرم کے ذریعہ لکھے گئے جذباتی خط کا کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے جواب دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’میں نے اپنی فیملی کو اپنی طرف سے ٹوئٹ کرنے کے لیے کہا ہے: میری فیملی نے مجھے دوستوں، پارٹی کے ساتھیوں اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ مجھے یاد دلایا گیا ہے کہ میں 74 سال کا ہوں۔ میں واقعی میں ہوں، لیکن دل سے میں 74 سال کا نوجوان محسوس کرتا ہوں۔ میری حوصلہ افزائی کے لیے آپ سبھی کا شکریہ۔‘‘


ایک دیگر ٹوئٹ میں چدمبرم نے ہندوستان کی بگڑی ہوئی معیشت کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے ملک سے گھٹتی برآمدگی کو لے کر فکرمندی ظاہر کی ہے۔ موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھگوا ن اس ملک کو بچائے۔


چدمبرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میری فکر ملک کی معیشت کو لے کر ہے، صرف ایک ڈاٹا پوری کہانی بتا دیتا ہے، اور وہ ڈاٹا گھٹی ہوئی برآمدات ہے، اگر دوران برآمدات میں 6.05 فیصد کی منفی ترقی ہوئی ہے، دنیا میں کسی بھی ملک نے 8 فیصد جی ڈی پی ترقی تب تک حاصل نہیں کی ہے جب تک سالانہ ایکسپورٹ میں 20 فیصد ترقی نہ آئی ہو۔‘‘

اس سے پہلے کارتی چدمبرم نے والد پی چدمبرم کے نام ان کی پیدائش کے موقع پر ایک جذباتی خط لکھا۔ خط میں انھوں نے والد کو لے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی نھوں نے حالیہ سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی حکومت اور بی جے پی پر زوردار حملہ بھی بولا۔

غور طلب ہے کہ پی چدمبرم کی ضمانت عرضی دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، جس پر 23 ستمبر کو سماعت ہونی ہے۔ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں 5 ستمبر کو عدالت نے انھیں 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ چدمبرم کو 21 اگست کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading