پی ایم مودی نے کہا کہ ’’فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کی، اس دوران میں نے غزہ کے الاہلی اسپتال میں لوگوں کی موت پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔‘‘
اسرائیل اور حماس کے بیچ جنگ جاری ہے اور اسے روکنے کی کوئی بھی کوشش اب تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات کی۔ اس کی جانکاری خود انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی اور کہا کہ انھوں نے فلسطینی صدر سے غزہ کے الاہلی اسپتال میں ہوئے دھماکہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے ہندوستان-فلسطین تعلقات کو لے کر اپنا رخ بھی واضح کیا۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جو پوسٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ’’فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کی۔ اس دوران میں نے غزہ کے الاہلی اسپتال میں لوگوں کی موت پر اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ ہم فلسطین کے لوگوں کے لیے اخلاقی امداد بھیجنا جاری رکھیں گے۔ ہم نے علاقے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتے سیکورٹی سے متعلق حالات پر اپنی گہری فکر ظاہر کی ہے۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے بتایا کہ ’’ہم نے اسرائیل-فلسطین ایشو پر ہندوستان کی طویل مدت سے چلی آ رہی اصولی حالت کو دہرایا۔‘‘
Spoke to the President of the Palestinian Authority H.E. Mahmoud Abbas. Conveyed my condolences at the loss of civilian lives at the Al Ahli Hospital in Gaza. We will continue to send humanitarian assistance for the Palestinian people. Shared our deep concern at the terrorism,…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 19, 2023
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان نزدیکیاں بڑھی ہیں۔ ایسے میں پی ایم مودی کے تازہ بیان کو کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی حکومت ہند کو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ دراصل حماس کے حملے کے بعد پی ایم مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے فون پر بات کی تھی۔ اس دوران پی ایم مودی نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ ’’ہم آپ کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔‘‘ پی ایم مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردانہ بھی قرار دیا تھا۔ اب فلسطینی صدر سے ان کی ہوئی گفتگو کو کئی معنوں میں اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Deeply shocked at the tragic loss of lives at the Al Ahli Hospital in Gaza. Our heartfelt condolences to the families of the victims, and prayers for speedy recovery of those injured.
Civilian casualties in the ongoing conflict are a matter of serious and continuing concern.…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 18, 2023
پی ایم مودی کے پیغام کے بعد کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے سرکاری موقف پر بحث شروع ہوگئی۔ بھارت کے اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک سفارتی تعلقات ہیں۔ پی ایم مودی اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ 2017 میں، بھارت نے تمام یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے لیے امریکا اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دیا۔
وزارت خارجہ نے پہلے کہا تھا کہ ہندوستان فلسطین کی ایک خود مختار،آزاد اور قابل عمل ریاست کے قیام کے لیے دیرینہ حمایت میں یقین رکھتا ہے۔ "ہندوستان نے ہمیشہ فلسطین کی ایک خودمختار، آزاد، اور قابل عمل ریاست کے قیام کے لیے براہ راست مذاکرات کی بحالی کی وکالت کی، جو محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے، اسرائیل کے ساتھ امن کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ پوزیشن وہی رہے گی،” MEA کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا۔ کہا.