پین گنگاندی میں اچانک سیلاب‘ شیخ سہیل بہہ گیا

کنوٹ:(اکرم چوہان)پین گنگاندی پر نہانے کیلئے گیا نوجوان اچانک ندی میں آئے سیلاب میں بہہ گیا ۔یہ واقعہ آج پیر 2ستمبر کو کنوٹ شہر سے متصل پین گنگاندی کے پاس رونما ہوا ۔جبکہ گوری وسرجن کوجانیوالی 25خواتین بھی خوش قسمتی سے بچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کنوٹ شہر میں آج گنیش چتورتھی کی دھوم دھام تھی ۔

شہر کے اسلام پورہ علاقہ میں رہنے والے شیخ سہیل شیخ بابا عمر 20سال پین گنگا ندی پر نہانے کیلئے گیاتھا ۔دوپہرایک بجے پین گنگا ندی میںااچانک سیلاب آگیاجس میں وہ بہہ گیا۔جب وہ بہہ رہاتھا مدد کیلئے چیخ وپکارکی لیکن کوئی بھی بچانے کیلئے نہیں آیا جس کی وجہہ سے وہ بہہ گیا۔

تادم تحریر سہیل کاکوئی پتہ نہیں چلا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدربلدیہ آنند مچھیوار‘ تحصیلدار نریندر دیشمکھ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ماہی گیروں کی مددسے سہیل کوتلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ سہیل اپنے و الدین کااکلوتا لڑکا ہے اور پانچ بہنیں ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں