ناندیڑ:24 اپریل: (ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑ شہر کے حضرت پیربرہان نگر میں گزشتہ دنوں ایک 64سالہ شخص کے کوروناوائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد اس سے متصل علاقوں سہیو گ نگر ‘اشوک نگر ‘بھاگیہ نگر ‘ ورنداون کالونی ‘ اودئے‘شاستری نگر ‘تلک نگر‘ودھوت نگر ‘امبیکر نگر اور اندرا نگروغیرہ علاقوں کوکنٹیمنٹ زون قرار دیاگیاہے ۔
آج کنٹیمنٹ زون میں کُل 3812گھروں کے 16ہزا ر 855افراد کا میونسپل کارپوریشن کے صحت عامہ محکمہ کے دستہ نے تھرمل مشین سے بخارکی ‘جبکہ تشخیص کرکے سردی اور کھانسی کی جانچ کی گئی ۔
کورونا متاثر شخص کے خاندان کے آٹھ ارکان کے سوائپ کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں جبکہ اس شخص کے ربط میں آنے والے چار افراد کواین آر آئی یاتری نواس میں کورنٹائن کیاگیا ہے ۔
میونسپل کمشنر سنیل لہانے کی رہنمائی میں کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر(صحت عامہ) اجیت پال سنگھ سندھو ‘ میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سریش سنہہ بسین ‘ میڈیکل آفیسر ‘ طبی عملہ ‘ آشاورکرا ور نرسیس نے کنٹیمنٹ زون کے عوام کی طبی جانچ کی۔