نئی دہلی، 24 اپریل (یواین آئی)ملک میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1752 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 23452 ہوگئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے سینتیس لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 723 ہوگئی ہے۔
ملک کے 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کرونا کے اب تک مجموعی طور سے 23452 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کرونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 489 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4814 ہوگئی ہے
۔وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی شام پانچ بجے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن 778 کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 6430 ہوگیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں چودہ اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 283 ہوگئی ہے۔
ریاست میں 840 انفیکشن سے متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔گجرات میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 217 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثروں کی مجموعی تعداد 2624 ہوگئی ہے اور نو اورلوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہوگی ہے۔

اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میٰں 128 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور سے 2,376 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد دو رہی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پچاس ہوگئی ہے۔
راجدھانی میں مجموعی طور سے 808 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 74 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 1,964 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران متاثروں سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور مرنےوالوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔جنوبی ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں 54 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1683 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر بیس ہوگئی ہے۔مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کے 223 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثروں کی تعداد 1852 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 83 ہوگئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کرونا سے 1604 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور چوبیس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 206 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
جنوبی ریاست تلنگانہ میں اس دوران چوبیس نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثروں کی مجموعی تعداد 984 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس انفیکشن سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو اور لوگوں کی موت ہوگئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ کیرلہ میں 448 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔آندھرا پردیش میں 955 اور کرناٹک میں 463 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 29 اور 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد 427 ہے اور پانچ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔
اسکے علاوہ پنجاب میں سولہ، مغربی بنگالہ میں پندرہ، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین۔ بہار میں دو اور میگھالیہ، اڈیشہ، ہماچل پردیش اورآسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔