پٹھان کے نغمہ کے معاملے میں شاہ رخ ۔دیپیکا و دیگر کے خلاف شکایت درج

مظفر پور: بہار کے مظفر پور ضلع کی ایک عدالت میں جمعہ کو اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے خلاف فلم پٹھان کے گانے ‘بیشرم رنگ’ میں ‘مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ کے الزام میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

مظفر پور کے ایک وکیل سدھیر اوجھا نے اداکار شاہ رخ خان، اداکارہ دیپیکا پڈوکون، آدتیہ چوپڑا، جان ابراہیم اور سدھارتھ آنند کے خلاف مذکورہ شکایت درج کرائی ہے۔ اوجھا نے کہا کہ مبینہ طور پر ہندو برادری کے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی۔

مظفر پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مذکورہ شکایت درج کرنے کے بعد اوجھا نے صحافیوں کو بتایا، "فلم پٹھان کا گانا ‘بیشرم رنگ’ قابل اعتراض ہے اور اس سے ہندو برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔”