ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ استنبول کے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والےمیئرکو جیل کی سزاکے بعد عدالتیں اپیل کے عمل میں کسی بھی غلطی کاازالہ کریں گی۔اس دوران میں ترکوں کو قانونی فیصلوں کو نظراندازکرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔
صدرایردوآن نے کہاکہ انھیں اس بات کی پروانہیں کہ اگلے سال کے انتخابات میں حزب اختلاف کا امیدوار کون ہوتاہے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک عدالت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے۔
یہ معاملہ اپیل عدالت اور کورٹ آف کیسیشن میں جائے گا۔اگر ماتحت نے کوئی غلطی کی ہے تو اسے درست کیا جائے گا لیکن وہ ہمیں اس کھیل میں کھینچنے کی کوشش کررہے ہیں۔