پٹھان بھائیوں نےمہاراشٹرکے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مدد کا ہاتھ آگے بڑھایا

ممبئی: 4اگست(ورق تازہ نیوز)کونکن ، مغربی مہاراشٹر میں سیلاب کی وجہ سے یہاں کے بیشتر لوگوں کی دنیاہی تباہ ہوگئی۔ سیلاب نے لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ کر دیں ، مکانات منہدم ہو گئے ۔مہاراشٹرریاستی کابینہ نے 11500 کروڑ روپے کے نقصان اخراجات کی منظوری دی۔ کئی فلاحی تنظیمیں ، رہنما اور فلم انڈسٹری کے معززین سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئے۔

اب کرکٹرز عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے نام بھی ان میںشامل ہوگئے۔ پٹھان بھائیوں کے سماجی کام کو دنیا کے علم میں لایا گیا ۔جیکونی فاو¿نڈیشن کے سربراہ نے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا اور پٹھان بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔

پٹھان بھائیوں عرفان اور یوسف نے کورونا بحران میں بہت زیادہ سماجی کام کیے۔ وہ جنوبی دہلی اور وڈوڈرا میں کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پچھلے سال ، بھائیوں نے تقریبا 90000 خاندانوں کو راشن فراہم کیا ، اور انہوں نے یہ اپنے خرچ پر کیا۔ کرکٹ کے میدان پر بھائیوں کی یہ ہٹ جوڑی میدان سے باہر ایک سپر ہٹ بن گئی ہے۔ یہ سماجی کام ان کے والد کی فاو¿نڈیشن کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔

جیکونی فاونڈیشن کی طرف سے آج پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کوکن کے بہت سے دیہاتی پٹھان بھائیوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ سیلاب کی وجہہ سے دیہاتوں میں پندرہ دنوںسے بجلی کی سپلائی مسدود ہے اسلئے پٹھان بھائیوں نے سولر لائٹس کی مدد ان دیہاتوں میںکرکے انھیں دوبارہ روشن کیا ہے۔ آئےے اس ویڈیو کے ذریعہ جانتے ہیں دیہاتیوں نے پٹھان بھائیوں کے بارے میں کیا کہا ۔