نٸ۔دہلی۔٢٥۔اکتوبر۔گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ جاری ہے۔ اگلے ایک مہینے میں پٹرول سات روپے تک سستا ہوستا ہے ۔ دراصل بین الاقوامی بازار میں خام تیل سستا ہوگیا ہے۔ وہیں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں روپے میں مضبوطی آئی ہے ، اس لئے ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ ملک میں پٹرول 6-7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے۔ بتادیں کہ دہلی میں گزشتہ سات دنوں کے دوران پٹرول کی قیمت 82.83 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 81.25 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔کیڈیا کموڈیٹا کے ایم ڈی اجے کیڈیا نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی سپلائی بڑھنے سے دام کم ہورہے ہیں ۔ تین اکتوبر کو خام تیل اپنے اس سال کے اعلی سطح 86.74 ڈالر فی بیرل پر گیا تھا ۔ وہیں اب 13 فیصدی کم ہوکر قیمتیں 76 ڈالر فی بیرل تک آگیا ہیں .