جرمن دارالحکومت برلن میں جمعہ 21 جون کی شام اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک پُل پر سے ایک شخص نے دریا میں سے گزرنے والی سیاحوں کی ایک کشتی پر پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ یہ بات برلن کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتائی ہے۔
برلن مِٹے کے علاقے میں واقع جانووِٹز نامی پُل کے اوپر سے پیشاب کے چھینٹوں نے دریا میں سے گزرنے والی سیاحوں کی کشتی پر بھگدڑ کی سی کیفیت پیدا کر دی۔ دریائے سپری پر واقع اس پُل کی بلندی سطح سے محض چار میٹر ہے اور جب پیشاب کے چھینٹوں کے سبب کئی لوگ جب اوپر اُچھلے تو ان کے سر پُل سے جا ٹکرائے۔
برلن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چار افراد کو بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان پھٹے ہوئے سروں کی جراحت کی گئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پُل پر سیاحوں کی کشتی پر پیشاب کرنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا گیا اسے کوئی جرمانہ کیا گیا یا نہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
