پونے: مہاراشٹر کے پونے میں زبردست بارش کی وجہ سے ایک دیوار گر گئی جس میں 17 لوگوں کی جان جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
یہ حادثہ پونے کے کوندھوا علاقہ میں ہوا اور وہاں فی الحال راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ آگ بجھانے والے محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں 9 مرد، ایک خاتون اور بقیہ 5 بچے ہیں۔
دو دیگر مرنے والوں کے تعلق سے پتہ نہیں چل پایا ہے کہ وہ مرد ہیں یا خاتون یا پھر بچے۔ خبر لکھے جانے تک مرنے والوں میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق بہار یا مغربی بنگال سے ہو سکتا ہے۔
Mumbai: A wall in Chembur collapsed on auto-rickshaws around 2 am today; Debris being removed, no casualties reported. #Maharashtra pic.twitter.com/5pGZY3txZ9
— ANI (@ANI) June 29, 2019
ذرائع کے مطابق کوندھوا علاقہ میں تالاب مسجد کے قریب 60 فٹ اونچی دیوار وہاں پر ٹین کی بنی جھونپڑیوں پر گر پڑی اورموصولہ اطلاعات کے مطابق اب بھی ان جھونپڑیوں کے ملبہ میں دو تین افراد دبے ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نول کشور رام کا اس حادثہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ ’’بھاری بارش کی وجہ سے عمارت کی یہ دیوار گر گئی۔
اس حادثہ کے بعد کنسٹرکشن کمپنی کی لاپروائی کی بات بھی سامنے آئی ہے اور 17 افراد کی موت کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔ اس میں زیادہ تر مزدور بہار اور بنگال کے بتائے جا رہے ہیں۔ حکومت متاثرین کی مدد کرے گی‘‘۔
Pune police commissioner K Venkatesham on wall collapse in Kondhwa: Our team is investigating the reasons behind the incident. Firm action will be taken against those responsible. We will check whether proper permissions were taken and safety measures were followed. #Pune pic.twitter.com/bdl0RLi1Nu
— ANI (@ANI) June 29, 2019
ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں ایک سوسائٹی کا تعمیراتی کا م چل رہا تھا اور پاس میں ہی مزدوروں کے رہنے کے لئے کچے مکان بنے ہوئے تھے۔ عمارت کی دیوار مزدوروں کی اس بستی پر ہی گر گئی۔ ادھر زخمیوں کا علاج قریب کے اسپتال میں چل رہا ہے۔
جمعہ کو ہوئی زبردست بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا تھا۔ ادھر آٹو اسٹینڈ پر پیڑ گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پانی میں کرنٹ پھیل جانے سے 3 افراد کی موت ہو گئی۔ ریاست مہاراشٹر سے ملنے والی خبروں کے مطابق اب تک بار ش سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-