ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)پونے – مرہٹواڑہ اور مغربی مہاراشٹر کے مسافروں کے لیے خوشخبری! اس سال کے آخر تک پونے سے ناندیڑ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلائی جائے گی، جو محض ۷ گھنٹوں میں یہ فاصلہ طے کرے گی۔ اس سے مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا اور سفر مزید تیز رفتار، آرام دہ اور شاندار بنے گا۔ناندیڑ کے رکن پارلیمان رویندر چوہان نے اس ٹرین کے آغاز کے لیے مرکزی وزیرِ ریلوے اشوِنی ویشنو سے ملاقات کر کے پیروی کی تھی۔
وزارت نے اس تجویز کو منظوری دیتے ہوئے اس ٹرین کو دسمبر میں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ٹرین کے اہم اسٹاپ:اس سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ایکسپریس کے ممکنہ اہم اسٹاپ یہ ہوں گے:ناندیڑ، لاتور، عثمان آباد۔
مسافروں کے لیے خصوصی سہولتیں:اس جدید ترین ٹرین میں درج ذیل سہولتیں فراہم کی جائیں گی:اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس‘ہائی اسپیڈ وائی فائی۔آرام دہ، گھومنے والی سیٹیں:جدید حفاظتی نظام۔ٹکٹ کے تخمینی نرخ:چیئر کار:1500 تا1900 روپے ۔ایگزیکٹیو کلاس:2000 تا 2500 روپے۔
افتتاحی تاریخ جلد متوقع:ٹرین کا شیڈول او افتتاحی تاریخ دیوالی کے بعد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ترقی کی نئی رفتار:یہ نئی وندے بھارت ایکسپریس نہ صرف سفر کو سہل بنائے گی بلکہ زراعت، صنعت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کو بھی فروغ دے گی۔ اس سے مرہٹواڑہ اور مغربی مہاراشٹر کے درمیان معاشی و سماجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔واقعی، وندے بھارت اب مرہٹواڑہ کے راستے پر بھی آ رہی ہے — رفتار، سہولت اور ترقی کا حسین امتزاج!