پونہ بم دھماکہ مقدمہ :ملزمین کے خلاف ممبئی عدالت خصوصی عدالت سے پرو ڈکشن وارنٹ جا ری

ممبئی ۔یکم ؍دسمبر ( پریس ریلیز ) اگست 2012ء کو پونہ کے جنگلی مہا راج روڈ بم دھماکہ کرنے کے الزام میں گرفتار عمران خان ،و دیگر جو کی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں کے مقدمہ میں چارج فریم کرنے کے لئے ممبئی سیشن عدالت نے مذکورہ ملز مین کے خلاف پرو ڈکشن وارنٹ جاری کیا ہے یہ اطلاع آج یہاں عدالتوں میں ناجائز طریقے پر پھنسائے گئے بے گناہ نوجوانوں کے مقدمات میںمفت قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے ۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان نو جوانوں پر تعزیرات ہند کی الگ الگ دفعات یو۔ اے ۔پی ۔اے کی سخت ترین قوانین کے ساتھ ساتھ مکوکا بھی لگا یا گیا تھا ، مکوکاایک ایسا کالا قانون ہے جس کے تحت محض زبر دستی اور شدید ٹارچر کی بنیاد پر حاصل کردہ اقبالیہ بیان سزاء دلانے کے لئے کافی ہے۔ سال ۲۰۱۴ء میںجمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم نے مکوکا قانون ان ملز مین پر سے ہٹانے کا تاریخی کار نا مہ انجام دیا تھا۔ لیکن ممبئی ہائی کورٹ نے اسے پھر سے نا فذ کرنے کا حکم دے دیا ہے ،اس طرح کی اور کئی وجو ہات کی بناء پر جن میں نمایاں طور پر ان ملز مین کی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید و بند اور وہاں پٹیالہ کورٹ کے ٹرائل میں مصروفیت کی بنیاد پر یہ مقدمہ التواء کا شکار ہوا تھا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ عمران خان ودیگر کی درخواست ضمانت ۲۰۱۳ء سے ممبئی ہائی کورٹ میں زیر بحث ہے لیکن ابھی تک ممبئی ہائی کورٹ نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے ،بہر حال اب عدالت نے اس مقدمہ کے ملز مین کے خلاف پرو ڈکشن وارنٹ جاری کیا ہے تاکہ چارج فریم ہو سکے اور اسکی سماعت شروع ہو سکے ۔ مولانا محمد ندیم صدیقی نے مزیدکہا کہ پونہ کے جنگلی مہارا ج روڈ بم دھماکہ کیس میں ما خو ذ بے قصور گرفتا ر نو جو انو ں کو مہاراشٹر پو لس اور اے ٹی ایس اپنی غلطی اور غیر قانو نی حرکتو ں کو چھپا نے کے لئے زبر دستی پھنسانا چاہتی ہے جمعیۃ علماء مہا راشٹرایسے بے گناہوں کوانصاف دلانے کئے لئے گذشتہ کئی سالوں سے جد و جہد کر رہی ہے جس میں خاطر خواہ کا میا بی بھی مل رہی ہے ہمیں امید اس مقدمہ میں بھی کامیابی ملے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading