
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بڑا بیان دیاہے۔اڈیشہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے خوش مسلمان ہندوستان میں ہے۔ کیونکہ ہم ہندوہے۔ اتناہی نہیں آرایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہندوستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے خوشی سے زندگی گذاررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کویقینی بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ یہودی پہلے بھٹکتے پھیرتے تھے اور انہیں ہندوستان میں پناہ ملی۔
Mohan Bhagwat, RSS: …Maare-maare Yahudi (Jews) firte they akela Bharat hai jahan unko ashray mila. Parsion (Parsis) ki puja aur mool dharma sukrakshit kewal Bharat mein hai. Vishwa mein sarvadhik sukhi Musalman, Bharat mein milega. Ye kyun hai? Kyunki hum Hindu hain…" (12.10) pic.twitter.com/btO3Zdixgz
— ANI (@ANI) October 13, 2019
آر ایس ایس کے آل انڈیا ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے پیش نظر یہاں دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور تمام طبقات کو مل جل کر چلنا چاہئے اورآر ایس ایس اس سمت میں کام کررہی ہے۔ موہن بھاگوت نے نے کہا ہمیں کسی سے نفرت نہیں ہے۔ بہتر معاشرے کی تشکیل کےلیے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا جو ملک میں تبدیلی لاسکے اور جس سے ترقی کی راہ ہموار ہوسکیں۔
#Breaking– RSS प्रमुख का बयान- दुनियाभर के देशों में सबसे ज्यादा सुखी मुसलमान भारत में हैं@Farah17khan pic.twitter.com/sbPxLZk8eu
— News18 India (@News18India) October 13, 2019
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانا ضروری ہے تاکہ ملک کی تقدیر بدلی جاسکے اور اس کے لئے بہترین انسانوں کو تیار کرنا ضروری ہے ، ایک ایسے فرد کوتیارکرنا چاہیے، جس کا صاف ستھرا کردار ہو اور جو ہر سڑک اور شہر میں رہنمائی کرنے کے قابل ہو۔ بھاگوت ہفتے کے روز نو روزہ اڈیشہ کے دورے پر یہاں پہنچے تھے۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-