پورنا تا اکولہ جلد الیکٹرانک ریلوے لائن‘ 210 کروڑ کا فنڈ دستیاب

ناندیڑ:24نومبر۔ (ورق تازہ نیوز) سارے مراٹھواڑہ میں ریلوے لائنوں کو الیکٹرانک کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی دوران جنوبی ہنداور شمالی ہند کو جوڑنے کیلئے وزارت ریلوے نے پورناتااکولہ ریلوے لائن کوبھی الیکٹرانک کرنے کو منظوری دی ہے ۔ ان کاموں کے ٹینڈر بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

جس کےلئے 211کروڑ روپیوں کافنڈدستیاب ہونے کی اطلاع ریلوے ویکاس سمیتی کے رکن شنتنو ڈوئی پھوڑے نے دی ہے۔برٹش دور حکومت میں منماڑ تا سکندر آباد کے درمیان ریلوے لائن بچھائی گئی تھی لیکن گزشتہ بیس سالوں کے درمیان اس ریلوے لائن میں ترقی ہوئی اور پورناتااکولہ ریلوے لائن کوچھ سال قبل ہی بڑی لائن میں تبدیل کیاگیا ۔

لیکن شمالی اورجنوبی ہند ریلوے لائن کوایک دوسرے سے جورنے کےلئے اس لائن کا الیکٹرانک لائن میںتبدیل ہونا بہت ضروری تھا ۔ اسلئے ریلوے ڈیولپمنٹ سنگھرش سمیتی نے ریلوے بورڈ کے افسران سے بلامشافہ ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کیا تھا ۔ اس لئے سال 2018ءمیں ریلوے بجٹ میں پورنا ۔اکولہ ریلوے لائن کےلئے فنڈ دستیاب ہوا ۔ یہ کام آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا۔اس لے اب اکولہ اسکے بعد جنوبی ہند میں جانے کیلئے اٹارسی ۔اکولہ ۔پورنا ۔ناندیڑ ۔حیدر آباد قریبی ریلوے اسٹیشنوں کےلئے سب سے نزدیک کا راستہ ہوگا ۔ لائن کوالیکٹرانک لائن میںتبدیل ہونے کے بعد ایندھن کی بڑے پیمانے پر بچت ہوگی ۔

فی الحال پورنا ناندیڑ ان ریلوے اسٹیشنوں پر انجن کی تبدیلی کےلئے بیس منٹ کاوقفہ درکارہوتا ہے ۔جس کی وجہہ سے ٹرینیں تاخیر سے چلتی ہیں لیکن الیکٹرانک لائن ہونے سے مسافروں کے 20منٹ کی بچت ہوگی ۔ مذکورہ لائن کوالیکٹرانک کرنے کا کام کے ۔ایس ۔کمپنی کودیاگیا ہے ۔ جس کی مکمل دیکھ بھال ومرمت ریلوے بورڈ الہ آباد ڈویژن کرے گا۔اس طرح کی اطلاع شنتنو ڈوئی پھوڑے ‘ نوین چوکڑا ‘ پون درک ‘وغیرہ نے دی ہے ۔دریںاثناءپورناتا مدکھیڑ تا مرکھیل ریلوے لائن کودوہری کرنے کاکام آخری مرحلہ میں جاری ہے اور سال نو سے یہ دوہری لائن ٹرینوںکیلئے کھول دی جائے گی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading