پودینہ صحت کے لیے کافی فائدہ مند مانا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟

پودینہ کے فوائد
وہ افراد جو میگرین کا شکار ہیں یا جن کے سر میں اکثر و بیشتر درد رہتا ہے، وہ یقیناً اس بات سے اتفاق کریں گے کہ سردرد ہونے کے بعد ان کی روز مرہ کی زندگی کس حد تک متاثر ہوتی ہے۔ تاہم اب سامنے آئی ایک تحقیق میں سردرد سے نجات کا نہایت آسان نسخہ سامنے آگیا ہے۔

جاپان کی ایک یونیورسٹی نے تحقیق کے بعد انکشاف کیا کہ شدید سر درد یا میگرین کی صورت میں پودینے کا جیل لگانے سے تکلیف کم یا ختم ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بھی ایک امریکی تحقیق سامنے آئی تھی جس میں پودینے کے جیل کے استعمال اور اس کے اثرات کا مشاہدہ شہریوں پر کیا گیا تھا۔

ان افراد میں سے 7 افراد کا درد مکمل طور پر ختم ہوا تھا جبکہ 13 کے درد میں کمی آئی البتہ 5افراد کو کسی قسم کا افاقہ نہیں ہو سکا تھا۔

اس تحقیق کے بعد ایک جیل متعارف بھی کروایا گیا جس کو ‘اسٹاپ پین’ (Stopain) کا نام دیا گیا تھا۔

سر درد یا میگرین کے دورے کے دوران جیل گردن کے پچھلے حصے پر لگانے سے درد کم کرنے میں بہت حد تک مدد ملتی ہے۔

آدھے سر کے درد یعنی میگرین کے لیے مینتھول جیل انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے اور اس کو سر کا درد کم کرنے میں مؤثر پایا گیا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading