پنجم جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کی کوشش کی۔

پنجم جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کی کوشش کی۔

وجے واڑہ (آندھراپردیش): ایک پانچویں جماعت کے طالب علم نے بی سی ویلفیر ہاسٹل واقع کرشنا ضلع میں خودکشی کی کوشش کی۔ تاحال اس خودکشی کی کوشش کی وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔ متاثرہ طالب علم کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کررہا تھا۔ دیگر طلبہ نے یہ دیکھ کر ہاسٹل انتظامیہ کو اطلاع دی۔

انتظامیہ فوری حرکت میں آتے ہوئے اسے خودکشی سے روک لیا اور علاج کیلئے سدھارتھ میڈیکل کالج میں شریک کروایا جہاں اب اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔ طالب علم کا تعلق کرشنا ضلع کے گلو گوڈم گاؤں سے ہے۔ وہ گناورم گاؤں کے ایک اسکول کے پنجم جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ اور وہ بی سی ویلفیر ہاسٹل میں رہا کرتا تھا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading