پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے موہن بھاگوت کو بتایا دہشت گرد

مشہور و معروف پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے آر ایس ایس اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تعلق سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر متنازعہ پوسٹ شیئر کیا ہے جس کے بعد وہ سرخیوں میں ہیں۔ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں دہشت گرد تک قرار دے دیا۔

اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہارڈ کور نے 11/26 کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیمنت کرکرے سے متعلق ایک کتاب Who Killed Karkare (کرکرے کو کس نے مارا) کے صفحہ اول کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’یہ آر ایس ایس نے کیا ہے۔‘‘ اپنے پوسٹ میں کور نے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کو بھی اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ملک میں 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملہ جیسے بڑے واقعات میں وہ ملوث ہیں۔ موہن بھاگوت کو ہارڈ کور نے نسل پرست بھی قرار دیا۔

موہن بھاگوت کے علاوہ پنجابی گلوکارہ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے ہیں جس پر لوگوں نے کور کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ لیکن ہارڈ کور نے اپنے خلاف بولنے والے سوشل میڈیا یوزر اور ٹرولر کو بھی نہیں بخشا اور انھیں خوب بھلا برا کہا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading