مشہور و معروف پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے آر ایس ایس اور اس کے سربراہ موہن بھاگوت کے تعلق سے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر متنازعہ پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد وہ سرخیوں میں ہیں۔ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انھیں دہشت گرد تک قرار دے دیا۔
اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہارڈ کور نے 11/26 کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیمنت کرکرے سے متعلق ایک کتاب Who Killed Karkare (کرکرے کو کس نے مارا) کے صفحہ اول کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’’یہ آر ایس ایس نے کیا ہے۔‘‘ اپنے پوسٹ میں ہارڈ کور نے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کو بھی اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ملک میں 11/26 ممبئی حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملہ جیسے بڑے واقعات میں وہ ملوث ہیں۔ موہن بھاگوت کو ہارڈ کور نے نسل پرست بھی قرار دیا۔
موہن بھاگوت کے علاوہ پنجابی گلوکارہ ہارڈ کور نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے ہیں جس پر لوگوں نے ہارڈ کور کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ لیکن ہارڈ کور نے اپنے خلاف بولنے والے سوشل میڈیا یوزر اور ٹرولر کو بھی نہیں بخشا اور انھیں خوب بھلا برا کہا۔
View this post on InstagramIF THIS GUY WAS A SUPERHERO HIS NAME WOULD BE-RAPEMAN YOGI. YOU CALL HIM WHEN YOU WANT YOUR SISTERS, MOTHERS, DAUGHTERS RAPED. NATIONAL HERO. I PERSONALLY CALL HIM #ORANGERAPEMAN #indiastandup
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
