پلوامہ حملے کی مخالفت میں جموں میں حالات کشیدہ‘کرفیو نافذ

سری نگر:15فروری ۔(ایجنسیز)پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کےبعد جموں میں غصے سے بھڑکی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے شہر ے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق جموں کے جموں کے بس اسٹینڈ ، نواباد، بکشی نگر، پیر مٹھا، پکا ڈنگا، چنی ہمت ، جانی پور، ڈومانہ اور باغ بہو علاقوں میں کرفیولگادیا گیا ہے۔جموں۔کشمیر کے پلوامہ کے اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کولیکر ملک کے لوگوں میں بیحد غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ جموں میں بھی حملے کو لیکر مظاہرے تیز ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑک پر جمع ہوکر کئی راستوں کو جام کردیا جس کے سبب کافی طویل جام لگ گیا۔ غصے سے بھڑکے لوگ دہشت گردوں سے بدلہ لینے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ جموں میں حالات نہ بگڑیں اس لئے شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں