اسلام آباد: 15فروری ۔(ایجنسیز)پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے پاکستان نے ہربارکی طرح پلہ جھاڑ لیا ہے۔ پاکستان کے اعلیٰ کمان بھلے ہی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کررہے ہوں، لیکن وہاں کے کئی اخباروں کی ہیڈلائن (سرخی) پڑھیں تو اس کی نیت کا اندازہ لگ جاتا ہے۔پاکستان کے تمام اخباروں نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے پرالگ- الگ ردعمل ظاہرکیا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے نے نہ صرف ہندوستان کو بلکہ پوری دنیا کودہلا کررکھ دیا ہے۔ پاکستان کے اخباروں نے بھی اس خبر کو اہمیت کے ساتھ شائع کی ہے۔