پلوامہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد غازی رشید کو سکیورٹی فورسز نے گھیرا:فوج کے 4 جوان شہید

گزشتہ دنوں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل جیش محمد کے تین کمانڈرس کو فوج نے گھیر لیا ہے.

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پنگلان علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ پیر کے روز صبح سے مسلح تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں ایک میجر سمیت فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد غازی رشید کو گھیر لیا ہے۔ یہاں پر دو سے تین دہشت گردوں کے روپوش ہونے کی خبر ہے۔

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پنگلان علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ پیر کے روز صبح سے مسلح تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں ایک میجر سمیت فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کو کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل جیش محمد کے تین کمانڈرس کو فوج نے گھیر لیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نےآس- پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے

بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل جیش محمد کے تین کمانڈرس کو فوج نے گھیر لیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نےآس- پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading