پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت, اصلی اور نقلی میں پہچان کیسے کی جائے؟ فوڈ اتھارٹی نے گرانڈ آپریشن کر دیا

پلاسٹک کے انڈے
سندھ فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی۔ اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے نقلی انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، اس سلسلے میں دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک کو فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد کیا گیا، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جارہی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading