ممبئی خصوصی عدالت میں جلد ہی شنوائی شروع ہونے کا امکان
ممبئی ۔25 دسمبر (ورق تازہ نیوز ) پر بھنی کے سنسنی خیز داعش معاملہ میں پھنسائے گئے بے قصور مسلم نو جوانوں کے خلاف آج این آئی اے کی خصوصی عدالت میں فرد جرم کا مسودہ پیش کےا گیا جس سے مقدمہ کی سماعت کا راستہ ہموار ہو گیا ہے،لےکن استغاثہ کی جا نب سے کےس شروع کرنے کی جلد با زی ،سپریم کورٹ میں زیر بحث قا نونی نکات سے راہ فرار اختیار کرنے کے روپ میں دیکھا جا رہا ہے ۔اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو مفت قا نونی امدادفراہم کرنے والی تنظےم جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم نے دی ہے ۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم ےو اے پی اے کے سکشن 13,16,18,18B,20,38,39, اور دھماکہ خیز مادہ قا نون کی دفعہ 4,5,6, کے تحت فرد جرم عائد کرنا طے پا یا ہے جس پر3 جنوری2019ءکو بحث متعین کی گئی ہے ،چنانچہ ماہرین قانون کا دعوی ہے کہ نا صر یافعی مقدمہ میں اے ٹی ایس اور این آئی اے کی دھا ندھلےاں،قا نون اور ضابطہ کی پا ما لی کا کچا چھٹا سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پہلے فرد جرم عائد کرا کر کےس کو نیا موڑ دینے کی شا طرانہ چال سمجھا جا رہا ہے ۔واضح ہو کہ پربھنی سے داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار کئے گئے ناصر یافعی پر مہاراشٹر اے ٹی ایس نے یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا تھا، ملزمین پر جس قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں وہ سینٹرل گورنمنٹ کے بنائے ہوئے ہیں، ایسے میں اس مقدمے کے تعلق Cognizance لینے کا اختیار بھی انہیں عدالتوں کو ہے جو یو اے پی اے قانون کے تحت مرکزی یا ریاستی حکومت کے ذریعے خصوصی طور ایسے مقدمات کے لئے قائم کئے گئے ہوں۔ بدقسمتی سے اس پورے معاملے میں ملزم کی گرفتاری کے بعد سے یو اے پی اے قانون کے تحت دی گئی واضح ہدایتوں کی خلاف ورزی کی گئی اور ملزمین کو ریمانڈ سے لے کر فردِ جرم عائد کئے جانے تک اس کورٹ میں پیش کیا جاتا رہا جسے اس مقدمے کی Cognizance لینے کا ہی اختیار نہیں ہے۔اس کے با وجود اسے کئی مہےنوں سے التواءمیں ڈال دیا گیا تھا۔ مو لانا حافظ محمد ندیم صدیقی ( صدر جمعیة علماءمہا راشٹر)نے کہا کہ نا صر یافعی کےس کی طرح ریاست میں دہشت گردی کے الزام میں جتنے مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں سے بیشتر کے مقدمات میں اے ٹی ایس کی جانب سے اس طرح کی دھاندھلی ہوئی ہے ، اور اس دھاندھلی کی بنیاد پر لوگ برسوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اگر ان تمام مقدمات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جائے تو اس میں اے ٹی ایس کی دھاندھلی بے نقاب ہوسکتی ہے ،اس لئے ہماری لےگل ٹےم اس معاملہ کو سپریم کورٹ لے گئی ہے تاکہ جلد از جلد یہ کےس حل ہو سکے اور ملز مین کو انصاف مل سکے عدالت میں اس مقدمہ کی پےروی جمعیة لےگل ٹےم کے سر براہ ایڈوکےٹ تہور پٹھان خان ،ایڈوکےٹ عشرت علی خان و دیگر کر رہے ہیں ۔