پرینکا گاندھی کا پہلا انتخابی اجلاس خاندیش میں ہونے کا امکان ،مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کی بھی حمایت

جلگاؤں (سعیدپٹیل )آئیندہ مہینوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کےلۓ پرچار مہیم کاآغاز پیرینکا گاندھی علاقہ خاندیش کے نندوربار ضلع سے کرنے کا قوی امکان ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم اندراگاندھی ،سابق وزیراعظم راجیوگاندھی ان کا اور اسی طرح سونیا گاندھی ان کا اولین عوامی اجلاس سے خطاب عام علاقہ خاندیش کے نندوربار ضلع سے ہی ہوا ہے۔اس لۓ پیرینکا گاندھی کی بھی پہلی چناوی ریلی نندوربار ہی میں رکھیں جاۓ اس طرح کا خط ایم ایل اے ایڈوکیٹ کے۔سی پاڈوی نے پارٹی صدر راہول گاندھی کودیاہے۔نندوربار ضلع پریشد کی صدر اور مہاراشٹر پرچار مہیم کمیٹی کی رکن رجنی نائیک انھوں نے کانگریس کے مہاراشٹر انتخابی مہیم کے صدر سشیل کمار شیندے سے پیرینکا گاندھی کی پہلی انتخابی ریلی کا مطالبہ کیا ہے۔ممبئ میں حال ہی میں ریاستی کانگریس دفتر میں سشیل کمار شیندےکی صدارت میں انتخابی مہیم کمیٹی اراکین کی میٹینگ ہوئ۔جس میں رجنی نائیک نے کہاکہ نندوربار ضلع کا آدیواسی سماج کانگریس کا حمایتی ہیں۔گاندھی خانوادہ آدیواسی سماج سے پہلےہی سے خلوص رکھتاہے۔اس سے قبل ایمرجنسی کے بعد ہوۓ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم اندراگاندھی کا پہلا انتخابی اجلاس نندوربار ضلع کی نواپور تحصیل کے کھانڈبارہ میں ہوا تھا۔اسی طرح سابق وزیراعظم راجیوگاندھی اور سونیاگاندھی انھوں نے بھی اس روایت کاپاس رکھاتھا۔ابھی حال ہی میں پیرینکا گاندھی نے کانگریس پارٹی میں فعال شمولیت اختیار کرتے ہوۓ سیکریٹری کاعہدہ سمبھالا ہیں۔اس لۓ ملک میں انھوں نے ملکی سطح پر چناوی اجلاس کا آغاز نندوربار سے کریں ایسی گذارش رجنی نائیک نے پرچار مہیم کمیٹی سے کیں ہیں۔اس موقع پر موجود کمیٹی کے اراکین نے ان کے اس مطالبے کی حمایت کیں ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading