نئی دہلی: کانگریس مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اور آئین بچانے کے لئے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر پیر کے روز ستیہ گرہ کرے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے سنیچر کے روز یہاں بتایا کہ ستیہ گرہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات آٹھ بجے تک چلے گا۔ ستیہ گرہ میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہوں گے۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ یہ ستیہ گرہ مرکزی حکومت کے تانا شاہ رویے کے خلاف اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے حالیہ فیصلے کے خلاف پورے ملک میں غصہ ہے اور لوگ آئین میں ان کو دیئے گئے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس کے فیصلے کی مخالفت کر رہے لوگوں پر قانون و انتظام بنائے رکھنے کے نام پر ظلم کررہی ہے ۔ اس سے صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس باپو کے بتائے امن اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر لوگوں کو آئینی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
