مظفرپور:بہار کے مظفرپور میں ایک پروفیسر کی شرمناک کرتوت سامنے آئی ہے۔ ملزم پروفیسر کا نام ڈاکٹر شیتل پرساد ہے جو صدر تھانہ کے سدھارتھ پورم میں رہتا ہے۔ شیتل پرساد صاحب گنج کے ایک پرائیویٹ کالج میں کامرس کا ٹیچر ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ پر ہی طلبا وطالبات کو ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔ اس کے بدلے وہ اسٹوڈینٹس سے اچھی خاصی رقم بھی لیتا ہے۔ لیکن اس کا کردار اتنا گندا ہے کہ پڑھاتے وقت اس کی نظر سوالوں سے زیادہ طالبات کے جسم پر ہوتی ہے۔
پروفیسر کے کرتوتوں کی شکار ایسی طالبات کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ لیکن استحصال کی شکار ان طالبات میں سے دو ایسی طالبات سامنے آئی ہیں جنہوں نے پروفیسر کو سبق سکھانے کی ٹھان لی۔ منگل کو ان میں سے ایک طالبہ پروفیسر کے گھر پہنچی اور اس کی بیوی اس وقت گھر پر نہیں تھی۔ اس کا فائدہ اٹھاکر ملزم شیتل پرساد نے طالبہ کے ساتھ فحش حرکتیں کرنی شروع کردی لیکن طالبہ ڈری نہیں۔
اس نے ڈرنے اور گھبرانے کے بجائے اس کی کرتوتوں کو موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا۔ اس دوران پروفیسر کا حیوان چہرہ اجاگر ہوگیا۔ جب تک متاثرہ طالبہ پروفسر کے گھر میں تھی تب تک دوسری متاثرہ گھر کے باہر موجود رہی