پرتاپ سرنائیک ایس ٹی کارپوریشن کے نئے چیئرمین مقرر 26ویں صدر ک ی حیثیت سے مالی خودمختاری اور معیاری سفری سہولیات کا عزم

پرتاپ سرنائیک ایس ٹی کارپوریشن کے نئے چیئرمین مقرر

26ویں صدر کی حیثیت سے مالی خودمختاری اور معیاری سفری سہولیات کا عزم

ممبئی (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ٹی کارپوریشن) کے نئے چیئرمین کے طور پر پرتاپ سرنائیک کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ یہ تقرری مہاراشٹر حکومت کے مرکزی ایکٹ کے تحت مرتب کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔

ایس ٹی کارپوریشن، جو 1960 میں قائم ہوئی تھی، ریاست کے عوام کے لیے قابلِ بھروسہ سفری سہولیات فراہم کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔ آر۔ گو۔ سرایا اس کے پہلے صدر تھے، جب کہ پرتاپ سرنائیک 26ویں صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اپنے تقرری کے موقع پر پرتاپ سرنائیک نے کہا، "میں ایس ٹی کو مہاراشٹر کے عوام کی ’لوک واہنی‘ کے طور پر مالی طور پر بااختیار بنا کر ایک معیاری ٹرانسپورٹ سروس میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔"

انہوں نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی خدمت کا یہ موقع فراہم کرنا ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading