پربھنی: 23 مئی (ورق تازہ نیوز) پربھنی کی علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر رشید صدیقی کا آج شام بروز جمعہ 23 مئی کو انتقال ہو گیا ان کی عمر 70 سال تھی۔
انہوں نے پربھنی کے شیئواجی کالج میں اردو کے پروفیسر کی حیثیت سے در س وتدریس کی خدمت انجام دی تھیں اور صدر شعبے کے عہدے پر رہ کروظیفہ حسن خدمت پرسبکدوش ہوئے تھے۔ وہ پی ایچ ڈی اردو کے( گائیڈ) بھی تھے۔ ان کی رہنمائی میں کئی طلبائ نے ڈاکٹریٹ کی اور مختلف کالجوں میں برسر روزگار ہیں ۔
مرحوم ہنس مکھ ٗ کم سخن ٗخوش مزاج اور نیک انسان تھے۔ اللہ رب الجلیل سے دعا ہے کہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے لواحقین کو دائی صبر اور تحمل عطا کرے۔
آہ ! میرے بڑے بھائی اللہ ان کی تل تل مغفرت کرے اور رواں رواں پر خدا کی رحمت نازل ہو ۔ اور جنت میں ہمارے والدین کے پہلو میں انہیں اعلی مقام عطا ہو۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین
زندگی میں ہمارے ساتھ چلتے چلتے ایکدم سے آگے نکل گئے۔ ہم سب کو روتا ہوا چھوڑ کر ، ہم سب اس بار گراں سے نڈھال ، غمزدہ و غمگین خدا کی بارگاہ میں آپ کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا گو ہیں ۔ اللہ قبول فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین